منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی بجٹ برائے مالی سال 16-2015 آج پیش کیاجائے گا

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر اسحاق ڈار نئے مالی سال 2015-16 کے لئے 40 کھرب روپے سے زائد حجم کا بجٹ منظوری کی غرض سے جمعے کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کی جانب سے کی جانے والی بجٹ تقریب حسب روایت ٹی وی سے براہ راست نشر کی جائے گی۔وفاقی کابینہ پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے سے قبل صبح کے اوقات میں اس بجٹ کی منظوری دے گی۔بجٹ سے متعلق مقامی میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ بجٹ میں دفاع کے لئے 772 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں، جبکہ اگلے مالی سال کے وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1500 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ترقیاتی بجٹ میں 184 ارب روپے نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کئے جارہے ہیں، جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 107 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔اسی طرح، نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم میں اضافہ کئے جانے کی توقع ہے، جبکہ زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3.9 فیصد، مینوفیکچرنگ کے شعبے کی ترقی کا ہدف 6.1 فیصد اور برآمدات میں اضافے کا ہدف 25 ارب 50 کروڑ روپے مقرر کئے جانے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…