اسلام آباد/پشاور (نیوزڈیسک)صدر مملکت نے خیبر پختونخوا کے سزائے موت کے 10قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں‘وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو آگاہ کردیا ‘پشاور ‘ چارسدہ ‘مردان ‘ڈیرہ اسماعیل خان میں 10سزائے موت کے قیدیوں کے بلیک وارنٹ چند روز میں جاری کردیئے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین کی جانب سے رحم کی ا پیلیں مسترد ہونے کے بعد پشاور ، چارسدہ ،مردان ،ڈیرہ اسماعیل خان میں دس سزائے موت کے قیدیوں کے بلیک وارنٹ آئندہ چند روز میں جاری کردیئے جائینگے جن کے بعد انہیں پھانسی کی سزاء دی جائیگی۔ سزائے موت کے ان قیدیوں نے اپنی سزاو ¿ں کی معافی کے لئے صدر مملکت کو رحم کی اپلیں کر رکھی تھی۔ تاہم ان قیدیوں کی رحم کی اپلیں مسترد کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے جیل خانہ جات حکام اور جیل سپرنٹنڈنٹس کو آگاہ کردیا ہے۔ جبکہ جن قیدیوں کے رحم کی اپلیں صدر مملکت کی جانب سے مسترد کر دی ہے انہیں بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے