اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)بلوچستان میں بھارتی مداخلت،پاکستان نے ثبوت بھارت اور امریکہ کے حوالے کردیئے،اہم انکشافات، تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پاکستان نے بھارت اور امریکہ کے حوالے کردیئے ہیں، ذرائع کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے براہمداغ بگٹی کے بھارتی پاسپورٹ کا ثبوت حاصل کرلیا ہے اور یہ ثبوت بھارت اور امریکہ کو دے دیئے گئے ہیں، واضح رہے کہ بھارت عرصہ دراز سے بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس پر پاکستان نے بارہا ہر فورم پر احتجاج کیا ہے ،براہمداغ بگٹی نے اپنے دادانواب اکبربگٹی کی وفات کے بعد جلاوطنی اختیارکرلی تھی اورافغانستان چلے گئے تھے اوروہاں سے انہوںنے کالعد م بلوچ تنظیم کے ساتھ ناطہ جوڑلیا۔اس کے بعد اکتوبر2010میں براہمداغ بگٹی افغانستان سے سوئٹزرلینڈ چلاگیااوروہاں پراس نے سیاسی پناہ لے لی ،ذرائع سے معلوم ہواکہ براہمداغ بگٹی نے لند ن سے سوئٹزرلینڈ کے درمیان کئی بارسفرکیااس دوران اس کے پاس پاکستانی پاسپورٹ نہیں تھاجس کے بعد پاکستانی خفیہ اداروں نے براہمداغ بگٹی کے بارے میں تحقیقات شروع کیں اورمعلوم ہواکہ اس کے پاس بھارت کاجاری کردہ سپیشل پاسپورٹ ہے جس کے ذریعے وہ مختلف یورپی ممالک میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔