کراچی (نیوزڈیسک) ایپکس کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کیلئے فنانسنگ کے ذرائع کو روکنے کیلئے تمام تر انتظامی و قانونی اقدامات کئے جائیں گے اور اس مقصد کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے،جس کا جلد ہی اعلان کردیا جائیگا۔اس امرکااظہار صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت منعقدہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن،وزیر خزانہ مراد علی شاہ، ڈاکٹر سکندر میندھرو، سہیل سیال،کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختیار،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اختر،آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، سیکریٹری داخلہ مختیار سومرو، کمشنر کراچی شعیب صدیقی، سیکریٹری قانون میر محمد شیخ، ایڈووکیٹ جنرل فتح ملک، پراسیکیوٹر جنرل اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے صوبائی سربراہوںنے شرکت کی۔صسوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹیلیجنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جمع دی گئی اطلاعات کے مطابق جمع کی گئی غیر قانونی رقوم، دہشتگردی میں استعمال ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف ذرائع ہیں جن میں مختلف سرکاری اور نجی اداروں انفرادی طور پر لوگوں سے بھتہ جمع کرنا، عطیات جمع کرنا،زبردستی کھالیں، فطرہ جمع کرنا ، اغوا برائے تاوان اور گھوسٹ ملازمین کو ادائیگی،لینڈگرینبگ، سمگلنگ باالخصوص ایرانی تیل کی یہ جرائم اور دہشتگردی کیلئے فنڈنگ کے وہ اہم اور بڑے ذرائع ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایپکس کمیٹی کے سربراہ کے طور پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جوکہ جرائم اور دہشتگردی کے حوالے سے فنڈنگ کی روک تھام اور خاتمے کیلئے کام کریگی اور تجاویز دیگی۔ اس کے علاوہ حکومت ایرانی تیل کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی ضروری قانون سازی کریگی۔انہوں نے کہا کہ ہم سمگلنگ کیا ہوا پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کو سیل کردینگے اور ان کے مالکان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ انہوں نے مدارس کے اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی ان پٹ وفاقی حکومت کو دے دیں ہیں جوکہ اس پر کام کرکے ایک جامع مدارس کی رجسٹریشن کا فارم تشکیل دیں گے۔ حکومت کے پاس معدق اطلاعات اور ثبوت ہیں کہ 48- ایسے مدارس ہیں جوکہ ملک باالخصوص صوبہ سندھ میں دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وفاق المدارس کو اعتماد میں لیکر ان کے خلاف کاروائی کرے گی۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ سندھ کے داخلی و