اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

اب ہم سے کوئی غلطی ہوئی توخدا اور عوام معاف نہیں کرینگے، شہبازشریف

datetime 4  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہاہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے کوئی اکیلانہیں نمٹ سکتا،پاکستان صرف پنجاب کی ترقی سے نہیں چاروں اکائیوںکی ترقی سے آگے بڑھے گا اس کیلئے سب متحد ہوجائیں،پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانے کا جو خواب ادھورارہ گیاتھا وہ پورا ہونیوالاہے، میٹرومنصوبہ پتھرمارنے کے کلچر کے خاتمے کی طرف ایک قدم ہے، چین نے پاکستان کو 43ارب ڈالر کاپیکج دیا ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اب ہم سے کوئی غلطی ہوئی توخدا اور عوام ہمیں معاف نہیں کرینگے، آج میٹرو پر ڈاکٹر ،افسر، طالبعلم ،غریب سب بیٹھ کر عزت واحترام کے ساتھ جائیں گے ،وزیراعظم جلد ملتان میٹروبس منصوبے کاسنگ بنیادرکھیں گے،راولپنڈی اسلام آباد کی بجائے میٹرومنصوبے کو پاکستان میٹروبس کامنصوبہ کہاجائے۔جمعرات کو میٹرو بس کے افتتاح پروزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی منصوبے کے آغاز کے موقع پرملک کی تمام قیادت موجود ہے وزیراعلیٰ سندھ تشریف لارہے تھے ضروری کام پر گئے ان کی دعاﺅں شامل ہیں انہوں نے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کو نام دینازیادتی ہے اسلام آباد میں پورے پاکستان سے لوگ رہتے ہیں یہاں پر سیاستدان ،ممبران پارلیمنٹ ،تاجر ،طالبعلم ، پروفیشنل افسران، کے پی کے لوگ ، آزادکشمیر،گلگت بلتستان سے لوگ بستے ہیں اس منصوبے کو پاکستان میٹرو بس کہناچاہیے 23مارچ کو وزیراعظم نے اس منصوبے کاسنگ بنیاد رکھا میں نے تقریر میں وعدہ کیاتھا کہ 25دسمبر2014ءکو یہ منصوبہ مکمل ہوجائیگا ایک وعدہ پورا کرسکا اورایک پورا نہ کرسکا نو ماہ میں تکمیل کاوعدہ مکمل کیا جو پچیس دسمبرکو پورا نہ ہوسکا چار جون کو چودہ ماہ ہوچکے ہیں بدقسمتی سے بعض رکاوٹوں کی وجہ سے پانچ ماہ ضائع ہوگئے پانچ ماہ نکال دیں تو یہ منصوبہ نو ماہ میں مکمل ہوا ہے اور اس طرح میں نے وعدہ پورا کردیا اللہ ہم پرکرم کرے پاکستان کو بنانا ہے تو چاروں اکائیوں کو ملکر آگے بڑھنا ہوگا پھر عظیم پاکستان بنے گا انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کیلئے 44ارب روپے کی رقم رکھی گئی جس میں سے دو ارب کی بچت ہوئی ہے جبکہ پانچ ارب روپے پشاورموڑ انٹرچینج پروجیکٹ کیلئے تھے اس میں پنجاب حکومت کاکوئی تعلق نہیں تھا لہٰذا یہ منصوبہ 37ارب روپے میں مکمل ہوا محنت اور دیانت سے منصوبے پر کام ہوا اس منصوبے کے24 سٹیشن14 انڈرپاسز،14فلائی اوورز32 کلو میٹرفٹ پاتھ 42کلومیٹرڈرین اور23کلومیٹر سروس روڈ شامل تھی میٹرو منصوبہ دنیا کا بہترین منصوبوں میں سے ایک ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح عوام دھواں دینے والی ویگنوں میں سفرکرتے تھے وہ ایک بدترین سفرتھا جو اس پاکستان کوگہن ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…