اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی پر پیپلزپارٹی سے مشاورت ہونی چاہیے . ریٹائرڈ جرنیل کو گورنر بنانے کے حق میں نہیں . عہدہ کسی سیاسی شخصیت کے پاس ہونا چاہیے۔ایک انٹرویو میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم نہیں، کچھ عرصہ قبل وزیراعظم سے اس پر بات ہوئی تھی . گورنر کی تبدیلی وفاق کا اختیار ہے، پیپلز پارٹی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی تاہم مشاورت ضرور ہونی چاہئے۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ گورنر کی تعیناتی سے متعلق اعتماد میں لینے کی درخواست کی تھی، وزیراعظم نے معاملے پر اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کروائی ہے، عہدے پر ریٹائرڈ جرنیل کو لگانے کے حق میں نہیں .اگر ایسا ہوا تو فوج سے متعلق اچھا تاثر نہیں جائےگا گورنر سندھ کسی سیاسی شخصیت کو ہونا چاہئے۔