منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

جی ڈی پی کاہدف حاصل کرنے میں ناکامی ،اسحاق ڈار

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے موجود ہ مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 5.1 فیصد مقرر کی تھی جسے حاصل نہیں کیا جا سکا . شرح 4.24 فیصد رہی . نئے مالیاتی سال کےلئے جی ڈی پی کی شرح 5.5فیصد رکھی گئی ہے . رواں سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساڑھے 4 ارب کا نقصان ہوا تاہم آپریشن ضرب عضب کے بعد معیشت میں بہتری آئی . نامناسب موسمی حالات کے باوجود چاول اور کپاس کی فصلوں کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی . توانائی کے مسائل اور نامناسب موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے زرعی شعبہ کی مجموعی کارکردگی میں 2.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ہدف 3.3 فیصد کے مقابلے میں کم رہا گذشتہ مالی سال کی شرح نمو 2.7 فیصد سے پھر بھی زائد رہا ہے .سمال اینڈ میڈیم منیوفیکچرنگ کے ذیلی شعبہ نے 8.2 فیصد سالانہ کے حساب سے ترقی کی ہے جو قابل فخر ہے . رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران ایف بی آر نے ہدف کے 73.2 فیصد کے مساوی ٹیکس اکٹھے کئے . 1969ءارب روپے کے ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیںجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.8 فیصد تک زائد ہیں .رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل 2014-15ءکے دوران تجارتی خسارہ 476 ملین ڈالر تک کم ہو گیا . 20.2 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں . روپے کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کم ہو کر سنگل عدد تک آگئی، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے کم رہے گی . پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 101.88 کی سطح پر ہے .ترسیلات زر میں 15.9 فیصد کمی واقع ہونے کے باوجود ترسیلات زر کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 16 فیصد سے زائد کا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔وہ منگل کو پریس کانفرنس کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی جائزہ سروے جاری کررہے تھے اقتصادی سروے برائے مالی سال 2014-15ءکے اجراءکے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر محمد اسحق ڈار کے علاوہ وزارت خزانہ، اقتصادی امور اور شماریات کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس سال کا جی ڈی پی 4.2 فیصد رہا اور اقتصادی ترقی کی شرح 7 سال کی بلند ترین سطح پر ہے . روپے کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کم ہو کر سنگل عدد تک آگئی، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے کم رہے گی اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 101.88 کی سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ میں کرنٹ اکاو نٹ خسارہ 2 ارب ڈالر رہا اور برآمدات میں 1.61 فیصد اضافہ ہوا ¾ 1772 ارب کے ٹیکس جمع ہوئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مارکیٹ کے سرمائے میں 2.53 فیصد اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 73 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں . 2 سال میں کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بھی 70 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جولائی تا اپریل برآمدات کا حجم 20 ارب 18 کروڑ ڈالر رہا اور زرعی ترقی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…