جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وفاقی وزارت داخلہ کا24ہزارافراد کو گرفتار کرنے کا حکم

datetime 4  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزارتِ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ تھے۔ان غیر ملکیوں نے نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی یعنی ’نادرا‘ کے حکام کے ساتھ مبینہ طور پر سازباز کر کے مختلف ادوار میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیے تھے تاہم اب انھیں منسوخ کیا جا چکا ہے۔ادھر نادرا کا کہنا ہے کہ ان 24 ہزار افراد کے علاوہ 76 ہزار سے زائد افراد کے شناختی کارڈ مشکوک ہونے کی صورت میں ان کی تجدید نہیں کی گئی ہے اور ان میں سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔نادرا کے حکام کے مطابق جن غیر ملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں سے اکثریت افغان باشندوں کی ہے جبکہ بنگلہ دیش اور برما سے تعلق رکھنے افراد علی الترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔خفیہ اداروں نے اس ضمن میں وزارت داخلہ کو رپورٹیں بھجوائی ہیں جن میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ مذکورہ افراد کے شدت پسندوں کے ساتھ تعلقات ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے اہلکار ان افراد کی طرف سے مختلف بینکوں میں کھلوائے گئے اکاونٹ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق رپورٹوں میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ شناختی کارڈ پر ان افراد کے جو اپنے گھروں کے پتے لکھوائے تھے ان میں اکثریت ان رہائشی پتوں پر موجود نہیں جبکہ ا±ن کے بارے میں معلومات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں کہ وہ اس وقت کہاں پر ہوں گے۔وزارتِ داخلہ کے اہلکار کے مطابق ان رپورٹس کی روشنی میں چاروں صوبوں کی پولیس کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کرایہ داروں سے متعلق پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروائیں جس میں کرائےدار کے علاوہ مالک مکان کا موثر شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔ اہلکار کے مطابق اس پالیسی پر عمل درآمد کرنے سے ایسے افراد کا سراغ لگانے میں مدد ملے گی۔وزارتِ داخلہ کے اہلکار کے مطابق ان رپورٹوں کی روشنی میں چاروں صوبوں کی پولیس کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کرایہ داروں سے متعلق پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروائیں جس میں کرائے دار کے علاوہ مالک مکان کا موثر شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔ اہلکار کے مطابق اس پالیسی پر عمل درآمد کرنے سے ایسے افراد کا سراغ لگانے میں مدد ملے گی۔اہلکار کے مطابق شناختی کارڈ منسوخ کیے جانے والے افراد کے بینک اکاو¿نٹ بند کرنے کے بارے میں سٹیٹ بینک کو لکھا گیا تھا تاہم اس بارے میں اب تک خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی۔نادرا کے ترجمان فائق علی کے مطابق ان 24 ہزار افراد کے علاوہ 76 ہزار سے زائد افراد ایسے بھی ہیں جن کے شناختی کارڈ مشکوک پائے گئے ہیں اور اس وجہ سے ان کی تجدید بھی نہیں کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان 76 ہزار افراد میں سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ان شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کے کوائف کی تحقیقات کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان ٹیموں میں فوج کے خفیہ دارے آئی ایس آئی کے علاوہ آئی بی اور پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔فائق علی کے مطابق صوبہ پنجاب اور سندھ میں کوائف کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی سربراہی انٹیلی جنس بیورو کے افسران کریں گے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ان تحقیقاتی ٹیموں کی سربراہی آئی ایس آئی کے افسران کو سونپی گئی ہے اور بلوچستان میں ان ٹیموں میں فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی شامل ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…