کراچی (نیوزڈیسک)خفیہ اداروں نے کراچی میں بڑی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اعلی حکام کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تین کالعدم تنظیمیں، سیکیورٹی اداروں کی اہم تنصیبات اور ان کے افسران پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔خفیہ اداروں نے اعلی حکام کو مراسلے کے ذریعے کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے خبردار کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تین کالعدم تنظیمیں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی اہم تنصیبات اور ان کے افسران پر حملوں کا خدشہ ہے۔سیکیورٹی اداروں نے مراسلہ کے بعد الرٹ جاری کردیا ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں شریک سیکیورٹی افسران کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی اہم تنصیبات اور دفاتر کی سیکیورٹی بڑھانے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔