منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

تمام اداروں کو جمہوریت کا احترام کرنا چاہئے، نوازشریف

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں گرین لائن بس سروس کے نام سے میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہی ملک ترقی کرتا ہے اسی لیے تمام اداروں کو جمہوریت کا احترام کرنا چاہئے۔اسلام آباد میں میٹروبس سروس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ منصوبہ بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کر نے پر شہبازشریف کو مبارکباد دیتا ہوں، میٹرو بس سے پنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو با عزت سفر کی سہولت میسر ہوگی،عوام اس کو تفریح کے لیے بھی استعمال کریں گے جب کہ منصوبہ دیکھنے والے حیران نہ ہوں یہ بدلتا ہوا پاکستان ہے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مںصوبے 30، 30 سال تک مکمل نہیں ہوتے تھے لیکن راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ انتہائی قلیل مدت میں مکمل کرکے حکومت نے عوام کو تحفہ دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی اور ملک نہیں بلکہ بدلتا ہوا پاکستان ہے۔ میٹرو بس منصوبہ انتہائی شفاف طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اس منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ کراچی میں بھی گرین لائن بس سروس شروع ہونے والی ہے۔ اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نیا پاکستان اور نیا پنجاب بنا رہے ہیں۔ پاکستان بدل رہا ہے، شہباز شریف صاحب اب اپنے شعر بھی بدلیں، میں س±ن س±ن کر تھک گیا ہوں۔ وزیراعظم نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت سستی کرکے انشا اللہ تعالیٰ اس ملک سے لوڈشیڈنگ کا بھی مکمل طور پر خاتمہ کریں گے۔ اگلے 3 سال میں بجلی کے بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں میٹرو بس منصوبے کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں میں 5 کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا. اس سے پہلے کنونشن سنٹر میں وزیراعظم کا پرجوش نعروں سے استقبال کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی اور میٹرو بس منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ شرکاءکو بتایا گیا کہ راولپنڈی صدر سے ڈی چوک اسلام آباد تک 20 روپے کرایہ ہوگا اور یہ سفر 45 منٹ میں طے ہوگا۔ روزانہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافر سفر کریں گے۔ مسافروں کے لئے گرمیوں میں اے سی اور سردیوں میں ہیٹر کی سہولت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…