گلگت(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کوخودمختاربنائیں گے، کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے ذریعے نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرائے اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کوبھی حصہ دیں گے ہنزہ کے فیصلے اسلام آباد میں نہیں ہنزہ کے عوام کرینگے -غیروں کی جنگ میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا دہشتگردوں کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔جمعرات کو یہاں ہنزہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ عطاآبادجھیل کے متاثرین کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورآصف زرداری کی آپس میں باری والی پارٹنرشب پی ٹی آئی ختم کردےگی جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھے وہ گلگت بلتستان میںآغاخان نے کرائے، اقتصادی راہداری کا فیصلہ توہوگیا تاہم اقتصادی زون اب تک نہیں بنایاجاسکا،انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کو خودمختار بنائےگی ، وقت آئیگا جب لوگ ہنزہ میں ملازمت کرنے کی خواہش کرینگے،عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے ذریعے نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرائے عوام کو اقتدار پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی موجودگی میں نہیں مل سکتا یقین ہے 2015ءعام انتخابات کا سال ہے۔عمران خان نے کہا کہ آپ کو اپنے حقوق کیلئے خود کھڑا ہونا پڑےگا، عوام کو تقدیر بدلنے کا موقع ملا ہے، ہنزہ کے فیصلے اسلام آباد میں نہیں یہاں کے عوام کرینگے۔عمران خان نے کہاکہ دھرنے کا مقصد عوام کو حقوق کی آگاہی فراہم کرنا تھا، پی ٹی آئی کے دھرنے میں سب سے زیادہ شرکت خواتین نے کی، یقین ہے 2015ءعام انتخابات کا سال ہوگا، دو کا ٹولا باریاں لینے میں لگا ہوا ہے، نواز اور زرداری نے نیب میں اپنا بندہ لگایا، پیپلزپارٹی نے پچھلے 5 سال میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے، اب (ن )لیگ کے راستے میں تحریک انصاف کھڑی ہے۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہاکہ ایم این اے اور ایم پی اے کا کام صرف قانون سازی ہوتا ہے، ہر ملک میں ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندہ کرتے ہیں، پہلی مرتبہ بہترین بلدیاتی نظام خیبرپختونخوا میں لے کر آئے، بلدیاتی انتخابات پر الزام لگانے والوں کو ری الیکشن کی دعوت دیتا ہوں، نواز شریف نے دل میں چور ہونے کے باعث 4 حلقے نہیں کھولے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ کی مدد نہیں کرسکتا، آپ اپنی مدد خود کرسکتے ہیں مغرب کا طرز حکومت بلدیاتی حکومت پر ہوتا ہے، 2 جماعتیں 28 سال سے وعدے کررہی ہیں، پورا کوئی نہیں کیا، ہم نے سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرائے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اقتدار پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ کی موجودگی میں نہیں مل سکتا میاں صاحب میٹرو اور سڑکیں بنانے میں لگے ہوئے ہیں، ہم ہسپتال، بلدیاتی نظام، پولیس کو بہتر بنارہے ہیں خیبرپختونخوا میں گلگت کے عوام کیلئے کوٹہ بڑھائیں گے پاکستان میں حکومتوں نے ہمیشہ امیر کو امیر غریب کو غریب کیا۔عمران خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی، (ن )لیگ کی بیرون ملک جائیدادیں نہیں تھیں، اب آصف زرداری اور نواز شریف کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں، ملک کے نام پر قرضے یہ لیتے ہیں، قیمت عوام چکاتے ہیں سات سال پہلے ہر پاکستانی پر قرضہ 3500 ڈالر تھا اب ایک لاکھ ڈالر ہے عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )والوں کو الیکشن قریب آتے ہی گلگت بلتستان یاد آگیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخوا میں ہسپتال بنا رہی ہے میاں صاحب سڑکوں پر پیسہ خرچ کررہے ہیں،عمران خان نے کہا کہ کہ ہم سڑکوں کے بجائے نوجوانوں کی تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں،عوام کو جلد خیبرپختونخوا میں تبدیلی نظر آئے گی۔عمران خان نے کہا کہ سب سے زیادہ قرضہ نوازشریف کی حکومت نے لیا جس سے ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے کا مقروض ہوگیاقرضوں سے حکمران امیر اور عوام غریب ہورہے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ نواز شریف بتائیں کہ ایبٹ آباد میں جشن مناتے چار کارکنوں کو (ن) لیگ کے لوگوں نے قتل کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جن جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن پر اعتراض ہے وہ جب کہیں دوبارہ الیکشن کرا دیں گے۔ جب دھاندلی نہیں کی تو پھر ڈر کس بات کا؟۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ والے بھی ووٹ مانگنے آئیں گے۔ لوگ پیسے ضرور لیں لیکن ووٹ بلے کو ہی دیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاکہ غیروں کی جنگ میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔ دہشتگردوں کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔