بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

آمروں کے لگائے گئے مارشل لاﺅں کی کوئی وضاحت قابل قبول نہیں،سپریم کورٹ

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکٹ آف پارلیمنٹ فوج کو عدالتوں کا کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انہیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنے کی اجازت ہے ۔ فوج کو عدالتوں کے اختیار نہیں دیئے جا سکتے کیونکہ اس سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی ۔آئین کے بنیادی خدوخال میں آزاد عدلیہ شامل ہے ۔ قانون ساز اسمبلی نے قانون بنانے میں حکمت سے کام لیا ہے ۔ اداروں کو ان کے دائرہ کار کے مطابق اختیارات دیئے گئے ہیں۔ آرٹیکل 5 کے تحت شہریوں کا اپنے ملک کا فرمانبردار ہونا ضروری ہے ۔ تمام تر قوانین قرآن و سنت کی روشنی میں بنائے جائیں گے ۔ نظریہ پاکستان کا نظریہ تبدیل نہیں ہو گا اور ملک کو لا دین نہیں بنایا جا سکتا ۔ ڈاکٹر جاوید اقبال نے اس وقت کے اٹارنی جنرل سے پوچھا تھا کہ کیا پاکستان بھارت کے ساتھ کنفڈریشن بنا سکتا ہے اور اس حوالے سے اس کے کیا اختیارات ہیں ؟ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس کا تمام تر اختیار ہے مگر وہ اس سلسلے میں اپنا اختیار استعمال نہیں کرے گی کیونکہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان جو نظریاتی اختلاف ہے اور جس کی وجہ سے مسلمانوں نے علیحدہ ملک حاصل کیا تھا وہ ختم ہو جائے گا اور یہ نظریہ سے متصادم ہو گا ۔ اعلی عدلیہ کے اختیارات کو ترمیم کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ بعض بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ اعلی عدلیہ کو تمام تر غیر آئینی اقدامات کو ختم کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔ آئین میں سپریم کورٹ کا الگ سے ذکر ہے ۔ جس سے اس کے اختیارات کا اندازہ کیا جا سکتا ہے آرٹیکل 184(3) کے تحت تمام تر اختیارات موجود ہیں جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آپ نے جو فیصلہ پڑھا ہے اس کو سپریم کورٹ نے اوور رول کر دیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…