بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

دہشتگردوں کوکہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے،صدر ممنون

datetime 4  جون‬‮  2015 |

صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا جو آپریشن ضرب ِ عضب کی شکل میں جاری ہے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا،دہشت گرد فاٹا ،کراچی سمیت ملک کے کسی بھی کونے میں سرگرم ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی،دہشت گرد کسی غلط فہمی میں نہ رہیں انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے،حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کررہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ صدر ممنون نے کہا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،جنوبی ایشیاءمیں دیر پا امن کے لئے ضروری ہے کہ خلوص نیت کے ساتھ مسئلہ کشمیر ،پانی تنازع اور تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات کئے جائیں ،بھارت سے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات بحال ہوئے لیکن پیشرفت نہ ہو سکی ،بھارت نے خود ہی سیکرٹری خارجہ مذاکرات کو معطل کیا ،بات چیت اور مذاکرات سے ہی مسائل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے ،چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل ہو۔صدر ممنون نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا کے لئے مثال بن چکی ہے ،حکومت نے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیا ہے،پاک چین کے اشتراک سے اقتصادی راہداری منصوبہ پوری دنیا کے لئے مثال ہے،راہداری منصوبے سے پاکستان سمیت پورے خطے میں خوشحالی آئے گی اور ایک معاشی انقلاب برپا ہوگا،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ حکومت کے ساتھ نئے دور کا آغاز ہوا ہے ،دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کیلئے کردار ادا کررہے ہیںاور دونوں کی سوچ یکساں ہیں،پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہے ،خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اور افغانستا ن میں امن ہو،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلافپاک امریکہ تعاون غیر معمولی ہے،دونوں ممالک کے درمیان کے بہتر تعلقات ہیںاور باہمی تعاون کو فروغ دیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ یمن بحران پر پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ ان کوششوں سے یمن بحران حل ہو جائے گا، اسلامی دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات انتہائی پُرجوش ہیں۔حال ہی میں یمن کا بحران پیدا ہوا تو اس کے حل کے لیے پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا۔سعودی عرب، ترکی، ایران اور دیگر اسلامی ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ اِن میں مزید وسعت آرہی ہے،پاکستانی کی سفارتی پالیسی کامیاب رہی ہے حال ہی میں چین ، ترکی،افغانستان،مالدیپ،قطر، سری لنکا اور بیلا روس کے صدور اور سربراہان حکومت کے علاوہ امریکا کے وزیر خارجہ اور روس کے وزیردفاع پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں ، اِن رہنماو¿ں کے دورے کامیاب خارجہ پالیسی کی نشان دہی کرتے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…