، ایک غیر ملکی وزیر دفاع کا بیان ہر ایک کی آنکھ کھولنے کے لئے کافی ہونا چاہئے ، اس کے پیچھے پیسہ کس کا لگ رہا ہے ، کٹھ پتلی کھیل میں پیچھے دھاگے کون کھینچ رہا ہے ، یہ وہی ممالک ہیں جو پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے مگر میںیہ کہنا چاہتا ہے کہ اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا جس کا اللہ پر ایمان اور آپس میں اتحاد و اتفاق ہو ، الحمد اللہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ، افواج اور عوام ایک صفحے پر ہیں ، ہم مل کر دشمنوں کا صفایا کریں گے ، دشمن اندرونی یا بیرونی ہو ، دنیا دیکھے گی کہ ہم اس جنگ میں کامیاب ہوں گے جو قوم متحد اور اللہ پر یقین رکھے اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ، ہم یہ جنگ جیتیں گے کیونکہ ہم حق کے راستے پہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج یوم تکبیر ہے جس سے پاکستان کی دھاک پوری دنیا پر بیٹھی ، اس دن کی وجہ سے دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، دشمن چھپ چھپا کے اپنے پراکسی کے ذریعے ہماری شہروں اور گاﺅں میں افراتفری پھیلاتے ہیں، آمنے سامنے مقابلہ نہیں کر سکتے ، خواہ سامنے یا چھپ کے وار کریں ان بہادر جوانوں کی موجودگی میں ان کے دانت کھٹے ہوں گے ، پاکستان کا سر بلند اور کامیاب ہو گا ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرخرو کرے ، ایف سی زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد ۔