منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کراچی : صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سزائے موت کے منتظر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکن صولت مرزا کے 12 مئی کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق صولت مرزا کو مچھ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔صولت مرزا کے بلیک وارنٹ تیسری بار جاری کیے گئے ہیں، پہلی دفعہ 19 مارچ اور دوسری بار یکم اپریل کو ان کی پھانسی موخر کی جا چکی ہے۔صولت مرزا پر کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد، ان کے ڈرائیور اور ایک محافظ کو ڈیفنس کے علاقے میں 1997ئ میں قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔صولت علی خان عرف صولت مرزا کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے اور انھیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 1999ئ میں سزا موت سنائی تھی،البتہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین صولت مرزا سے اعلان لا تعلقی کو چکے ہیں۔ایم کیو ایم کارکن صولت کی پھانسی کی مدت میں دی گئی توسیع 30 اپریل کو ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد مچھ جیل حکام نے صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے لیے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کو مراسلہ لکھا تھا۔مچھ جیل کے سپرٹنڈنٹ نے ایک خط کے ذریعے کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بتایا تھا کہ یکم اپریل کی پھانسی کے لیے 24 مارچ کو جاری کیے گئے بلیک وارنٹ پر عملدر آمد ایوانِ صدر کی جانب سے ایک ماہ کے لیے (یکم اپریل سے 30 اپریل تک) موخر کیا گیا تھا۔خط میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ سزایافتہ مجرم کی پھانسی کے لیے نیا وارنٹ جاری کرے۔جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز صولت مرزا کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے۔عدالت نے صولت مرزا کا پہلا بلیک وارنٹ 11مارچ کو جاری کیا تھا جس کے مطابق انہیں 19 مارچ کو پھانسی دی جانی تھی، تاہم اس پر عملدر آمد سے چند گھنٹے قبل صولت کا وڈیو پیغام ٹی وی چینلز پر نشر ہوا جس میں ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔صولت مرزا کے بیان کچھ ہی دیر کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے ان کی سزا پر عملدرآمد مو¿خر کر دیا تھا۔سزائے موت کے منتظر قیدی کے الزمات کی جانچ کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی گئی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے 2000ئ میں صولت مرزا کی اپیل کو مسترد کردیا تھا جب کہ سپریم کورٹ نے بھی 2001ئ میں سزائے موت کے خلاف ان کی اپیل رد کردی تھی۔سپریم کورٹ نے 2004ئ میں بھی صولت مرزا کی ایک نظرثانی کی درخواست مسترد کردی تھی۔مجرم کی ایک دہائی پرانی رحم کی اپیل کو حال ہی میں صدر کی جانب سے بھی مسترد کردیا گیا تھا۔پھانسی کے منتظر اس قیدی کو کچھ دیگر ہائی پروفائل قیدیوں کے ہمراہ گزشتہ برس اپریل میں کراچی سے بلوچستان کی مچھ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…