اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

حکومت کا نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کیلئے پیمرا کو خط

datetime 1  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی حکومت کی جانب سے پیمرا کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں گزشتہ روز بعض ٹی وی چینلز پر تقریر نشر کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے قائم مقام چیرمین پیمرا کے نام خط بھیجے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز بعض چیلنجز کی جانب سے نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر حکومت کو شدید تشویش ہے، ٹی وی چینلز پر تقریر سے لوگوں کو نفرت انگیزی پر اکسایا گیا، تقریرعوام میں نفرت پھیلانے کے زمرے میں آتی ہے لہٰذا پیمرا نا اتفاقی پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرے اور ان چینلز کے خلاف پیمرا ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت کارروائی کی جائے۔خط میں میں مزید کہا گیا ہے وفاقی حکومت میڈیا کی آزادی کے عزم پر قائم ہے اور حکومت معاشرے میں نفرت پھیلانے والے عناصر کی بھی شدید مذمت کرتی ہے جب کہ حکومت نفرت پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی چاہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…