منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سکیورٹی اداروں پر تنقید مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے، پرویز رشید

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے سیاست نہیں کررہے ہیں لہٰذا ان پر بلا جواز تنقید مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ کراچی کو منظم جرائم پیشہ افراد سے آزاد کرانے پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی ادارے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں جب کہ انہیں جمہوری قوتوں اور میڈیا کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے سیاست نہیں کررہے، سکیورٹی ادارے صرف مجرموں کو پکڑ رہے ہیں لہٰذا اداروں پر بلا جواز تنقید بھی مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ گروہوں کا سیاسی تحفظ ان کی حمایت کے سوا کچھ نہیں ہے،گرفتار ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ آزاد عدلیہ نے کرنا ہے جب کہ ملزمان کو بے گناہی ثابت کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…