اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان پر بھارت سیخ پاہوگیا،اٹوٹ انگ کی راگ پھر سے الاپتے ہوئے بھارت نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اس کو متنازع علاقہ کہنا قابل مذمت ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم ہاﺅس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اسے متنازع علاقہ کہنا درست نہیںہے ،بھارت نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سمیت آزاد کشمیر بھی ہمارا ہے جسے جلد پاکستان کے قبضہ سے چھڑائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے،وادی میں مسلمانوں کی اکثریت ہے ،اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی کوششیں قبول نہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت پنڈتوں کی آباد کاری کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ،پاکستانی دفترخارجہ کے اس بیان پر بھارت سیخ پا ہوگیا اور پاکستان خلاف ہرزہ شروع کر دی۔