اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 5دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے سے طالبان مخالف رہنما کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے طوردرہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ طوردرہ میں سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے اور اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کرلیاہے، دوسری طرف باجوڑایجنسی کے علاقے ناوگئی خاص میں سڑک کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکے میں طالبان مخالف رہنمامولوی گل داد خان کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔