اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پشاور میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کرایک 2 دہشت گرد گرفتار جبکہ 8 من بارود مواد ،ڈینونیٹراور خود کش جیکٹس اور جیکٹس بنانے والے اوزار برآمد کر لئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پشاور کے علاقے سیٹھی ٹاﺅن میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،بارودی مواد ،ڈینونیٹر اور خود کش جیکٹس بنانے والے اوزار اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ 2افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق افغان باشندوں نے 4 ماہ قبل سیٹھی ٹاﺅن کے علاقے میں گھر کرائے پر لیا ،دونوں دہشت گردمتعدد کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھے،پولیس کے چھاپے کے دوران 8 من بارود مواد برآمد کر لیا ہے جبکہ ڈینونیٹر اور خود کش جیکٹس اور اوزار بھاری مقدار میں برآمد ہوئے ہیں،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں پر ان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
مزید پڑھئے:تیس ڈالر سے 78ارب ڈالر تک
پشاور،پولیس کا گھر پر چھاپہ،2دہشت گرد گرفتار،8 من بارود ی مواد،خودکش جیکٹس برآمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں