اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جارحیت اور دہشت گردی ختم کر دی گئی ہے ، پاک فوج کی لازوال قربانیوں سے علاقے میں امن قائم کر دیا ہے ،اب کسی دہشت گرد کو شمالی وزیرستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت امن کی فضاءدیکھنے کو ملی،ہمیں احساس ہے آئی ڈی پیز نے آپریشن ضرب عضب کے دوران بہت صبر اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے ،اب مشکلات وقت ختم ہوگیا ہے ہمارے خوابوں کی تعبیر ہو رہی ہے،قبائلی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کار اور سیاح بلا خوف وخطر آیا کریں گے،حکومت آئی ڈی پیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے امداد اور وسائل فراہم کرے گی،فاٹا کی ترقی ہمیں پہلے سے زیادہ عزیز ہے ۔کراچی میں آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، پورے ملک کو امن کا گہوارا بنائیں گے،پشاور میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر دکھ ہے ،متاثرین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے آئی ڈی پیز اور متاثرین بارش کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جمعہ کے روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا،اس موقع پر وزیر اعظم کو آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی واپسی بارے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نوازشریف بذریعہ ہیلی کاپٹر بنوں پہنچے جہاں پر خیبر پختونخواہ کے گورنر سردار مہتاب عباسی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ،اس موقع پر وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن ،معاون خصوصی طارق اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے آئی ڈی پیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جارحیت دہشت گردی ختم کر دی گئی ہے ،حالات ساز گار بنا دیئے گئے ہیں ،قبائلی علاقوں میں امن قائم کر دیا گیا ہے اب قبائلی عوام سکون زندگی گزار سکیں گے،وزیر اعظم نے کہا کہ قبائل میں امن کے ساتھ ساتھ حکومت ترقیاتی منصوبے بھی شروع کرے گی،گھروں کی تعمیر نو کے لئے متاثرین کی امدادکرنا حکومت کا فرض ہے حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی ، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ قبائلی عوام نے اپنے گھر بار چھوڑ کر مشکل وقت گزارا ہے، اب ان کا مشکل وقت ختم ہوگیا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ترقی ہمارے لئے عزیز ہے،عوام میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لئے یہاں پر سکول ،کالجز اور ہسپتال تعمیر کریں گے، وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ڈی پیز نے بہت صبر اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے ،شمالی وزیرستان کے علاقے امن کے گہوارے بن گئے ہیں ،ہمارے خوابوں کی تعبیر ہو رہی ہے ،قبائلی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کار اور سیاح یہاں بغیر خوف کے آیا کریں گے۔وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں پاک فوج کو شاباش دی اورشمالی وزیرستان میں امن قائم کرنے میں فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے کردار کو سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت یہاں آج سکون کی فضاءدیکھنے کو ملی ہے،پاک فوج نے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے عمدہ کام کیا ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیرستان سمیت پورے ملک میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں ، ہماری خواہش ہے کہ یہ قبائلی علاقے امن کا گہوارہ بن جائیں ، نواز شریف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ نقل مکانی کرنے والے اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں ، وزیرستان سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے ، اب اس علاقے کی سکیورٹی کو پولیس اور فوج مل کر سنبھالے گی اور کسی دہشتگرد کو اس علاقے میں امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف نے شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین میں امدادی چیک اور تحائف تقسیم کئے۔بعد ازاں وزیر اعظم نے پشاور گورنر ہاﺅس میں بارش اور طوفان سے جاں بحق ہونے والے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیںجس پر ہمیں دکھ ہے ، حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین دکھ کے برابر کے شریک ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے شدید طوفان کی پیشگوئی بھی نہیں کی،110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے طوفان نے شدید نقصان پہنچایا ہے، متاثر خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، امدادی رقم جاں بحق افراد کا نعم البدل نہیں ہے، طوفان سے بچوں اور خواتین کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، اللہ تعالی اہل پشاور کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے،وزیر اعظم نے کہا کہ نیپال میں آنے والے زلزلے سے ہمیں دکھ ہے جس میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئی ہیں،اللہ تعالیٰ پوری دنیا اور پاکستان پر رحم فرمائے(آمین)۔وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کم ہو گئی ہے ،امن قائم ہو رہاہے، ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور تخریب کاری تقریباً ختم ہو چکی ہے،دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہمارا 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس ،فوج کے افسران ،فوجی جوانوں ،بچوں ،بوڑھوں ، خواتین اور سیاست دانوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں،یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،خطے میں دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا،ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغانستان سے بھی مل کر کام کررہے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم شمالی وزیرستان کے کھجوری علاقے سے آئے ہیں، آئی ڈی پیز اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوگئے ہیں،فوج نے آئی ڈی پیز کا پورا خیال رکھا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں امن نہیں ہوتا وہاں ترقی نہیں ہو سکتی ،ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں عوام خود کو محفوظ سمجھیں یہاں خوشحالی آئے ،ملک میں بدامنی کا خاتمہ چاہتے ہیں جہاں بھی بد امنی ہوگی وہاں کارروائی کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ اس منصوبے سے آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام صوبوں کو بھی فائدہ ہوگا، گوادر کو ایک بین الاقوامی شہر بنایا جائیگا ،،گوادر سے خنجراب تک سڑکیں بنیں گی ،بلوچستان میں ترقی آئے گی پاکستان سے اندھیرے ہمیشہ کے لئے ختم ہوں گے اور روشنیاں بحال ہوں گی اس سب کے لئے ملک میں امن ضروری ہے ،امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،امن کی بحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین بارش اور طوفان کی بروقت امداد اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے خطاب کے بعد بارشوں سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے ۔
وزیرستان میں جارحیت اور دہشت گردی ختم کر دی ،نواز شریف
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری و نجی ملازمین کیلئے تین دن کی ...
-
انجینئر محمد علی مرزا کو کیوںگرفتار کیا گیا؟
-
لاہور: 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے دو بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم ...
-
انجینئر محمد علی مرزا گرفتار
-
مرد نورا فتیحی کو گھر میں داخل ہونے تک پیچھے سے دیکھتے رہتے ہیں، فضا ...
-
چین نے مقناطیس نہ دیا تو۔۔ ٹرمپ نے پھر دھمکی دیدی
-
انجینئر محمد علی مرزا اس سے پہلے 2020 میں بھی گرفتار ہوئے تھے، وجہ کیا ...
-
انجینئر محمد علی کو30 دن کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا،مرزا کی اکیڈمی کو ...
-
پہلی بار ایک انسان میں سؤر کے پھیپھڑے لگانے کا تجربہ
-
ایک اور سستی سعودی ایئرلائن نے اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں شروع کردیں
-
جرمن شخص نے کینسر سے لیلیٰ واسطی کی زندگی کیسے بچائی؛ اداکارہ نے بتادیا
-
پنجاب اور ملک بھر میں 30 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری و نجی ملازمین کیلئے تین دن کی تنخواہ کے ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان
-
انجینئر محمد علی مرزا کو کیوںگرفتار کیا گیا؟
-
لاہور: 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے دو بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار’ تفتیش سی سی ڈی ک...
-
انجینئر محمد علی مرزا گرفتار
-
مرد نورا فتیحی کو گھر میں داخل ہونے تک پیچھے سے دیکھتے رہتے ہیں، فضا علی
-
چین نے مقناطیس نہ دیا تو۔۔ ٹرمپ نے پھر دھمکی دیدی
-
انجینئر محمد علی مرزا اس سے پہلے 2020 میں بھی گرفتار ہوئے تھے، وجہ کیا تھی؟
-
انجینئر محمد علی کو30 دن کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا،مرزا کی اکیڈمی کو بھی تالے لگا کر سیل کردیا گیا
-
پہلی بار ایک انسان میں سؤر کے پھیپھڑے لگانے کا تجربہ
-
ایک اور سستی سعودی ایئرلائن نے اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں شروع کردیں
-
جرمن شخص نے کینسر سے لیلیٰ واسطی کی زندگی کیسے بچائی؛ اداکارہ نے بتادیا
-
پنجاب اور ملک بھر میں 30 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
-
کراچی؛ بھابی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش پھندے سے لٹکانے والا دیور گرفتار
-
2 سالہ بیٹے کو گن پوائنٹ پر رکھ کر خاتون سے اجتماعی زیادتی