ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ٹارگٹ کلنگ ، ڈی ایس پی محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی فتح محمد سانگر محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے ڈی ایس پی عبد الفتح اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے ڈرائیور اور محافظ کے ساتھ گاڑی سے روانہ ہوئے اس دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم ملزمان نے گاڑی کی ریکی کی اور کراچی کے علاقے گلشن حدید میں باٹا موڑ کے مقام پر ڈی ایس پی کی گاڑی کو روک کر دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے ڈی ایس پی عبد الفتح محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر اور کانسٹیبل فاروق شامل ہیں۔ ملزمان گاڑی میں موجود اسلحہ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،پولیس کے مطابق فائرنگ کے عبد ڈی ایس پی اور دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں تینوں اہلکار ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ٹارگٹ کلنگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کی گرفتاری فوری طور پر عمل میں لائی جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…