اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مائنس الطاف فارمولا نہیں چلے گا، رائو انور کیخلاف مقدمہ چلایا جائے، متحدہ قائد

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوزڈیسک)ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کا کہنا ہے خود پر لگائے الزامات کا جواب دیں گے ، تحقیقات کر رہے ہیں کہ پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کا کتنا ہاتھ ہے ، راؤ انوار کو معطل کرنے سے کام نہیں چلے گا ، مقدمہ چلایا جائے۔نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ مائنس الطاف حسین فارمولہ نہیں چلے گا۔متحدہ کو ہمیشہ امن پسند ہونے کی سزا دی گئی ، آخری دم تک کارکنوں کے ساتھ رہوں گا ، برطانیہ سے نکالے جانے کی پرواہ نہیں ، پاکستان کے ارباب اختیار نے کبھی ہمیں پاکستان کا بیٹا نہیں سمجھا۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر بھارتی راء کا ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا گیا، میرے بغیر ایم کیوایم کا پودا کیسے پروان چڑھے گا۔انگریزوں کے جوتے صاف کرنے والے حکمران بن گئے ہیں ، ابھی کارکنوں کو ہنگامی طور پر نائن زیرو بلایا ہے ، خود پر لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مائنس الطاف فارمولے کے تحت متحدہ کیسے چل سکتی ہے۔ 1992ء میں ہمیں بھارتی ایجنٹ قرار دیا گیا۔ ہمارے لوگوں کی قبریں قربانیوں کی داستان ہے۔ راؤ انوار جیسے بھنگیوں کو جواب نہیں دینا چاہتے۔ متحدہ کے ساتھ شروع سے ہی تعصب برتا گیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ ہم نے ہر مشکل میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ مہاجروں کے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اب ظالموں کا خون بہے گا ، مہاجروں کا نہیں۔ میں پرامن معاشرے کے قیام کا حامی ہوں۔ ہمیں بہت طعنے دیئے گئے اب مزید برداشت نہیں کریں گے ، کارکن آج سے روزانہ ایک گھنٹہ فوجی تربیت لیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…