کراچی(نیوزڈیسک) وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے نوٹس لینے کے بعد آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیرراﺅانوارکوعہدے سے ہٹادیااوران کی جگہ ایس پی پیرمحمدشاہ کوایس ایس پی ملیرکااضافی چارج دے دیاگیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی راﺅ انوارکوپولیس ہیڈکواٹرزرپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ ایس ایس پی راﺅ انوارنے ایم کیوایم کے بارے میں پریس کانفرنس کی تھی جس کے بعد وزیراعلی سندھ نے نوٹس لیاتھا۔