چارسدہ/اسلام آباد(نیوزڈیسک)چار سدہ میں عمر زئی ٹاو ن میں سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاو ¿ پرخود حملے کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔ سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاﺅ محفوظ رہے ۔ صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے ۔ بزدلانہ کارروائیاں حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاو چارسدہ کے علاقے عمر زئی ٹاو ن میں سابق ایم پی اے عالم زیب عمر زئی کی برسی کی تقریب کے بعد واپس جارہے تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے قافلے میں موجود ان کی گاڑی کے قریب آنے کی کوشش کی جس پر آفتاب شیر پاو کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا تاہم اس کے جسم پر لگا بارودی مواد پھٹ گیا۔خود کش حملہ آور کا بارودی مواد پھٹنے سے ایک پولیس افسر سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے ¾ سابق وزیر داخلہ حملے میں محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی جس کے بعد وہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں زخمی ہوا، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا ۔ حملہ آور کے قبضے سے 3 دستی بم بھی برآمد ہوگئے ہیں مبینہ حملہ آور کی عمر 22 یا 23 سال کے قریب تھی حملہ کے وقت شیر پاو ¿ کے بیٹے سکندر خان شیرپاو اور خیبر پختونخوا سمبلی کے ایک رکن بھی قافلے میں شامل تھے۔دوسری جانب صدر ممنون حسین ¾ وزیر اعظم نواز شریف نے آفتاب شیر پاو حملے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور بزدلانہ کارروائیاں حکومتی عزم کور کمزور نہیں کر سکتیں انہوںنے کہاکہ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور عمران خان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا رعلی خان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور جاں بحق افسر کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ادھر چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی، ڈپٹی چیئر مین عبد الغفور حیدری،سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق، ڈپٹی سپیکر ، صدر آزاد کشمیر سر دار محمد یعقوب،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید، صوبائی وزرائے اعلیٰ میاں شہباز شریف ، سید قائم علی شاہ ، ڈاکٹر عبد المالک ، گور نرعشرت العباد، گور نر خیبر پختون خوا سردار مہتاب خان عباسی ، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ، مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زر داری ، چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ،وفاقی وزراءپرویز رشید ، اسحاق ڈار، سعد رفیق ، خواجہ آصف ، سائرہ افضل تارڑ، شاہد خاقان عباسی ، سکندر حیات بوسن ، وزیر مملکت عابد شیر علی سمیت سیاسی ومذہبی رہنما?ں نے دھماکے کی مذمت کی