ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

یمن مسئلہ ،آئندہ دنوں میں مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ہوگا ، دفتر خارجہ

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاکستان نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے پر مسلم ممالک سے رابطے میں ہیں۔آئندہ دنوں میں مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ہوگا ۔ کابینہ میں تبدیلی سعودی عرب کا داخلہ معاملہ ہے ۔ پاکستان کے چین کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے معاہدوں سے خطے کا منظرتبدیل ہو جائے گا ۔ مشکل کی گھڑی میں نیپالی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں نئی ہندو بستیاں قائم کر نے بھارتی عزیم پر تشویش ہے۔ روم میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار پاکستانیوں کے بارے میں اٹلی کے حکام سے رابطے میں ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہاکہ پاکستان یمن کے مسئلے پر مسلمان ملکوں سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں اس مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس منعقد ہوگاجب ان سے سعودی عرب کی کابینہ میں تبدیلیوں پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو ترجمان نے کہا کہ یہ سعودی عرب کا داخلی معاملہ ہے اور پاکستان دوسرے ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں سرحدی انتظام بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے معاہدوں سے خطے کا منظرتبدیل ہو جائے گا۔ہم صرف اسی صورت میں ان منصوبوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب ہمارا ہمسایہ خاص طور پر افغانستان پرامن ہو۔ ایک سوال پر ترجمان نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے سارک تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔نیپال میں زلزلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے سب سے پہلے نیپال میں زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان بھیجا۔ ہماری امدادی ٹیمیں مشکل کی اس گھڑی میں نیپالی عوام کی مدد کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں۔تسنیم اسلم نے مقبوضہ کشمیر میں نئی ہندوبستیاں قائم کرنے کے بھارتی عزائم پر تشویش کا اظہار کیا۔ کوئی شماریاتی تبدیلی کشمیریوں کی رائے تبدیل نہیں کر سکتی، کشمیر کا مسئلہ حق رائے دہی سے ہی حل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہائی کمیشن نے نئی دلی میں بھارتی حکام سے رابطہ کیا تاکہ بھارتی سمندری حدود میں کشتی کے واقعے میں بچ جانے والے پاکستانی ملاحوں کی حفاظت اور جلد واپسی یقینی بنائی جا سکے انہوںنے بھارت میں اپنے بحری عملے کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہونے والے ایک جہاز کے پاکستانی اور یمنی عملے کو بچا کر بھارت کی ریاست گجرات لے جایا گیا جہاں پاکستانی شہریوں کو پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا جب کہ یمنی شہریوں کو ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔تسنیم اسلم نے کہا کہ دو ہفتے قبل مبینہ طور پر منشیات سے بھری ایک پاکستانی کشتی کو پکڑے جانے کے حوالے سے انڈیا نے تاحال پاکستان کو کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ روم میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار پاکستانیوں کے بارے میں اٹلی کے حکام سے رابطے میں ہیں اور ا ±ن پر لگائے گئے الزامات کی معلومات کا بدستور انتظار ہے۔ایک اور سوال پر تسنیم اسلم نے کہاکہ نیپال کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی خوراک پر بھارتی میڈیا کی تنقید افسوسناک ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…