اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ ماہ بھی برقرار رکھنے کا اعلان کردیا اور پرانی قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔اوگراکی طرف سے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایاکہ اوگرا کی طرف سے مختلف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے 9روپے تک کمی بیشی کی سفارش کی گئی تھی لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری منظورنہیں کی گئی اور پرانی قیمتیں ہی مئی میں لاگورہیں گی جس کی منظوری مل گئی۔