اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مچھ جیل حکام کی فیکس درخواست پر صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ مچھ جیل حکام نے کراچی سینٹرل جیل کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت کو فیکس پر صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کے لئے فیکس پر ملنے والی درخواست پر آرڈر جاری کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ طریقہ کار کے مطابق درخواست دی جائے تو اس پر آرڈر ہوگا۔ مچھ جیل حکام نے پہلے بھی ٹیلیفون پر ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔