اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پختونخواہ میں نقصانات مجموعی ناکامی ، منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، ریحام خان

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر ریحام خان بغیر کسی پروٹوکول کے خود ڈرائیوکرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئیں،بارشوں اور ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے افراد کی عیادت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز عمران خان کی اہلیہ ریحام خان پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچیں جہاں پر صوبے میں شدید بارشوں اور ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ور انہیں ہر ممکن طبی امداد کی یقین دہانی کرائی ،ریحام خان خود ڈرائیور کرتے ہوئے بغیر کسی پروٹوکول کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچیں تو ہسپتال میں موجود مریض اور عوام حیران ہوگئے ۔مریضوں کی عیادت کے بعد ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام زخمیوں کو بہترین طریقے سے طبی امداد دی جارہی ہے اورمتاثرین سیلاب کو امداد پہنچائی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کی ہے ،ہمیں سائنس کی مدد لینی چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے کہ قدرتی آفت سے بچنے کے لئے بھی اقدامات کئے جا سکتے ہیں،پشاور میںبارشوں سے اتنی تباہی ہوئی ہے اگرہمیں صوبائی حکومت کو بروقت اطلاع کیا جاتا تو کم از کم جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے بھی کوئی بروقت اطلاع نہیں دی جس پر افسوس ہے ہمیں این ڈی ایم اے کو منظم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ آئندہ مستقبل میں ایسی آفات سے نمٹا جا سکے۔
مزید پڑھئے:بے اولاد جوڑوں کے لیے ٹماٹر انتہائی مفید

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…