اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اعتزاز حسن نے بالکل درست بات کی ہے کہ اگرکوئی بھی چیز نہیں چھپانی تو حلقے کھول دئیے جائیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ن لیگ سمیت 21 سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا کہا ہے نواز شریف نے خود ہری پور میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے . عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم 70 ہفتوں کا ایک ہفتے میں جائزہ لے گی، عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے تھے لیکن وہ کیوں اور کس نے چھپوائے اس سے متعلق بھی تحقیقات کی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ دھاندلیوں کے ثبوت تھیلوں میں پڑے ہوئے ہیں . تھیلے کھلیں گے تو ثبوت بھی سامنے آ جائیں گے. انہوں نے بتایا کہ اعتزاز احسن نے بھی 60 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے.
مزید پڑھئے:سمارٹ فونز اور ہیڈ فونزکی وجہ سےسیٹیاں بجانے کم کر دیں