اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خرابی کے باعث نیپال میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے سی ون تھرٹی طیاروں کی روانگی ایک دن کیلئے منسوخ کر دی گئی ۔سی ون تھرٹی طیارے کل امدادی سامان لیکر کھٹمنڈو جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر گزشتہ روز سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لیکر نیپال میں زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجے گئے تھے اور پیر کے روزبھی مزید 2 سی ون تھرٹی طیارے کھٹمنڈو کیلئے روانہ ہونا تھے تاہم دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کی خرابی کی وجہ سے نیپال میں امدادی سامان لے جانے والے 2سی ون تھرٹی طیارے طیاروں کی روانگی ایک دن کیلئے منسوخ کر دی گئی ہے اور یہ امدادی طیارے کل نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کیلئے روانہ ہوں گے۔