منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پشاور طوفانی بارش، ہلاک شدگان کی تعداد 45 ہوگئی

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں، ڑالہ باری اور طوفان نے تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات سے ہلاک ہونے افراد کی تعداد 45 ہو گئی، جبکہ دو سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پشاور کے نواحی علاقوں سے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔طوفانی بارشوں سمیت ڑالہ باری اور طوفانی بگولے سے پشاور سمیت نواحی علاقوں واحد گڑھی، لیاقت اباد، چارسدہ روڈ، چمکنی، پخہ غلام، بدھوثمرباغ، نوشہرہ، مردان اور دیگر علاقوں میں چھتیں گرگئیں، اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔شدید بارشوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بارشوں کا سلسلہ اج بھی جاری ہے اور مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سمیت ڑالہ باری بھی ہورہی ہے۔سب سے زیادہ تباہی چارسدہ روڈ، بدھو ثمر باغ، بڈھنی پل، پخہ غلام، واحد گڑھی، لیاقت اباد اور گردو نواح میں ہوئی جہاں بجلی کے دیو قامت کھمبے اور ٹرانسفارمر گرگئے، درخت جڑوں سے اْکھڑ گئے، کچے مکانوں کی دیواریں اور چھتیں منہدم ہوگئیں، سائن بورڈز اور بڑے بڑے اشتہاری بورڈ گرگئے، بعض مقامات پر کھمبے اور ٹرانسفارمر گرنے سے گاڑیاں تباہ ہوگئیں ، موٹر وے ٹول پلازہ کے بوتھ تیز ہواؤں سے تنکے کی مانند اْڑ گئے۔واحد گڑھی میں ایک ہی خاندان کےآٹھ افراد ہلاک ہوئے۔بجلی اور ٹیلی فون کے کھمبے گرنے سے پشاور شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 200 سے زیادہ زخمی لائے گئے، جس میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔تفصیلات کے مطابق 29 افراد کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال، 10 چارسدہ اور 5 نوشہرہ ڈی ایچ کیو میں منتقل کی گئیں۔ایک بیان میں محکمہ موسمیات نیکہا ہے کہ ائندہ چوبیس گھنٹوں میں پشاور، ہزارہ اورمالاکنڈ ڈویڑن میں تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، رسالپور میں 39، بالاکوٹ میں 22، سیدو شریف میں 11ملی میٹر، چراٹ میں 19، کالام 17، دیر 15 اور مالم جبہ میں 9ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو اے ایف پی رپورٹر نے کئی مقامات پر جڑ سے اکھڑے درخت، عمارتوں کا ملبہ اور زمین بوس موبائل ٹاور دیکھے ، جن کی وجہ سے شہر کی کئی اہم سڑکیں بند ہوگئیں۔ شہر کے کئی علاقوں میں تین فٹ تک پانی کھڑا ہے۔بارش کے باعث ہوئے حادثات میں زخمی افراد کی بڑی تعداد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔مقامی حکومت کے ایک سینئر افسر ریاض خان محسود اور سینئر پولیس افسر ڈاکٹر نیاز سعید نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…