اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کو ایک الیکشن کا افسوس ، پیپلزپارٹی کامینڈیٹ ہربارچوری ہوا،آصف زرداری

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کپتان کو ایک الیکشن کا افسوس ہے لیکن ہمارا مینڈیٹ ہر بار چوری ہوتا ہے تاہم ہرالیکشن کے بعد پیپلزپارٹی نئے ولولے سے زندہ ہوتی ہے۔لیاری کے ککری گراو¿نڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرادری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فلسفہ ہے اور ہم عوامی خدمت کے لئے سیاست کرتے ہیں اور یہ خدمت ہمیشہ کرتے رہیں گے، ایک زمانہ تھا جب ہم لیاری میں سڑکوں پر گھوما کرتے تھے لیکن مشرف کی باقیات نےلیاری کوخون کی ہولی میں تبدیل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال بعد الیکشن ہونے والے ہیں اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اسے نوجوانوں کے ہاتھ میں دیں گے،نوجوان نسل پارٹی قیادت سنبھالے وزیراعلی سید قائم علی شاہ اورمیں حکومت سنبھالیں گے جب کہ بلاول اور آصفہ کے آنے تک پارٹی کا جھنڈا سنبھالے رکھوں گا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ بات ماننے کو تیارنہیں کہ پیپلزپارٹی پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مقبول نہیں، پارٹی پر ایسا وقت بھی آیا کہ محترمہ کو صرف 14 نشستیں ملیں لیکن اس کے بعد پارٹی ایک نئے جوش و ولولے سے آگے بڑھی، الیکشن میں ڈھائی سال باقی ہیں اور لیاری سے آئندہ الیکشن کے سفر کا ا?غاز شروع کردیا جس کے لئے ملک بھر میں جلسے کریں گے اور عوام کے حقوق کی خاطر ہرسطح پر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کےعوام کےلیےایک ارب روپے کے ترقیاتی فنڈزکا تحفہ لایا ہوں جس سے کم آمدنی والے افراد کے لیے فلیٹ بنائے جائیں گے جب کہ علاقے میں بلاول انجینئرنگ کالج بنایا جائے گا جب کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کریں گے، لیاری میں پانی کے مسئلے سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے وزیراعلی سندھ کو تین ماہ میں علاقے میں پانی کا مسئلہ ختم کرنے کا وقت دیا ہے۔کشمیر کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کو کہتا ہوں کہ کشمیروں کو تنگ کرنے سے باز آجائے اگر انڈیا کے مسلمانوں نے مسئلہ کشمیر کو اٹھادیا تو بھارت کے لئے مشکلات کھڑی ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین سے پاکستان آنے والی سرمایہ کاری کو ڈی ریل ہونے نہیں دیں گے اور اقتصادی راہداری میں بلوچوں کے حقوق کو یقینی بنائیں گے



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…