منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کنٹونمنٹ الیکشن نے کنٹینر کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ، تمام حلقوں میں کل شیر پر مہر لگی کنٹینر کی ڈگڈگی کسی کام نہیں آئی،پرویزرشید

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کنٹونمنٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن نے کنٹینر کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے اب ان لوگوں کو اخلاقی جرات کرکے عوام سے معافی مانگی چاہیے جنہوں نے عوام کو پونے دوسال گمراہ کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ میری وکٹ کی رٹ لگانے والے کل اپنی وکٹ ہار گئے آپ نے ہمیں گالیاں دیں آپ نے عوام کو گمراہ کیا ،انہیں جھو ٹ بولا اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا پر ہم نے پی ٹی آئی والوں کو معاف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کل بھی عوام نے وہی فیصلہ دیا جو 2013کے الیکشن میں دیا تھاجبکہ کل کے الیکشن میں نہ افتخار چوہدری تھے نہ آر اوز تھے اور نہ ہی نجم سیٹھی تھے ۔اب عمران خان کوسنجیدہ سیاست کاراستہ اپناناچاہیے اورسپورٹ مین سپرٹ کامظاہرہ کرناچاہیے ۔انہوں کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں میں کل شیر پر مہر لگی کنٹینر کی ڈگڈگی کسی کام نہیں آئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کتابوں کی جگہ خود کش حملہ آور وں نے لے لی ہے ہمیں بچوں سے خود کس جیکٹ لیکر انہیں کتاب تھمانا ہو گی۔نیپال کے زلزلہ ذدگان کی مدد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نیپال کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے ہم مشکل کی گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں اورنیپال کے بھائیوں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…