کھٹمنڈو(نیوزڈیسک) نیپال میں آنے والے زلزلے نے ماو نٹ ایورسٹ پر بھی تباہی مچادی .انی تودوں تلے دب کر 18 کوہ پیما ہلاک ہوگئے ہیں ۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق کوہ پیمائی کے سیزن کے آغاز کے موقع پرایورسٹ کے بیس کیمپ پر پوری دنیا سے آئے ہوئے سیکڑوں کوہ پیما جمع تھے کہ اچانک زلزلے کے باعث برفانی تودے گرنے لگے جس کے نتیجے میں 18 کوہ پیما ہلاک اور متعدد زخمی اور درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں۔رومانیہ کے کوہ پیما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برفانی تودے نے بیس کیمپ پر تباہی مچادی جس میں کئی کوہ پیما ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہیں جو مدد کےلئے پکار رہے ہیں ۔فوری طور پر ہیلی کاپٹر نہ پہنچے تو کئی اور کوہ پیما ہلاک ہوجائیں گے۔نیپالی ریسکیو حکام کے مطابق ماو نٹ ایورسٹ پر امدادی کارروائیاں دن بھر جاری رہیں تاہم شدید برف کے باعث اس میں کافی مشکلات کا سامنا رہا ۔ نیپالی محکمہ سیاحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بیس کیمپ پر ایک ہزار کے قریب لوگ موجود تھے اور خراب موسم کے باعث ابھی تک ہیلی کاپٹر روانہ نہیں کیے جاسکے ہیں نیپالی ترجمان کے مطابق زلزلے کے وقت ماونٹ ایورسٹ پر سات سو سے آٹھ سو کے قریب کوہ پیما موجود تھے