اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش ، طالبان کااسلام سے تعلق نہیں، یہ خوارج ہیں، امام کعبہ

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امام کعبہ شیخ خالدالغامدی نے کہاہے کہ داعش اورطالبان کااسلام سےکوئی تعلق نہیں۔یہ لوگ خوارج ہیں۔سعودی عرب میں اہل تشیع کومکمل آزادی ہے۔اللہ نے ہمارا نام صرف مسلمان رکھا ہے سعودی ہوں یا ایرانی سب بھائی ہیں ہمیں قرآن سنت پر متحد ہونا ہو گا ۔ مسلمان قرآن و سنت کا عملبردار ہے اور دشمن مسلمان کو دیکھنا نہیں چاہتا ۔ دشمن نے ہمیشہ مسلمانوں کی صفوں میں گھس کر دراڑیں ڈالی ہیں ۔ تنازعہ یمن پر پاکستان پارلیمنٹ کی قرار داد پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے لیکن یمن کے مسئلہ پر پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ ایک پیچ پر نہیں ہیں پاکستانی عوام جذبہ حرمین شریفین سے سرشار ہے اور حرمین شریفین کے لئے جان کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرے گی اتوار کے روز نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کی قرار داد پر متفق نظر نہیں آتی ۔ میرے دورے کے دوران جس طرح عوام نے حرمین شریفین سے محبت جذبے ابر قوت کا اظہار کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں مل سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان چاہے مظلوم ہو حکمران ہو یا محکوم حرمین شریفین کے معاملہ پر اس کا رشتہ ایمانی ہے انہوں نے کہاک حرمین شریفین کے دفاع سے معاملہ پر پارلیمنٹ اور پاکستانی قوم ایک پیچ پر ہیں ایک سوال کے جواب میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سعودی عرب نے آج تک کئی پڑوسی ملک یا شہری پر ظلم نہیں کیا اور یہ معاملہ کا حل افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی ۔ یمن کی صورت حال پر بھی سعودی عرب نے حکمت کے تمام طریقے جتنے ممکن تھے ہ م نے اپنائے ۔ فوری طور پر حوثیوں پر بمباری کی وہ اس کے باوجود بھی ظلم اور بربریت اور عورتوں کی عزتوں سے کھیلتے رہے اور قتل عام میں مصروف رہے اس کے بعد یمن کی شرعی حکومت کی درخواست پر ردعمل کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت حوثیوں کے پاس جدید اسلحہ دیکھ کر حیران ہو گئی کہ ان کے پاس اتنا جدید اسلحہ اور ٹرینڈ لوگ کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ حوثی سعودی عرب کی سرحدی حدود تک پہنچ گئے تھے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ یمن میں حوثیوں کی جنگ صرف یمن کی حدود تک محدود نہیں بلکہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں حوثیوں کی جنگ کا مقصد یمن کو فتح کرنا نہیں بلکہ مکہ پر قبضہ کرنا ہے ۔ داعش اور طالبان کے بارے میں سوال کے جواب میں شیخ خالد الغامدی کا کہنا تھا کہ وہ مشرکین اور کافروں پر نازں ہونے والی آیات کا اطلاق مسلمانوں پر کر رہے ہیں داعش اور طالبان دائرہ اسلام سے خارج ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…