اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سبی میں معروف شاہراہ چاکر خان روڈ پر سائیکل بم دھماکہ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ بچی سمیت 20افراد زخمی ہوگئے دھماکے سے دو موٹرسائیکلوں ایک دکان کو شدید نقصان پہنچا دھماکہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اورسیکورٹی فورسز کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار کو سبی کی معروف شاہراہ اور بارونق بازار چاکر خان روڈ پر چائے کے ہوٹل کے سامنے کھڑے سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد علی نواز ‘ علی محمد سمیت دو نامعلوم افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 13 سالہ بچی زاہدہ بی بی ‘ اسحاق ‘ رسول محمد ‘ سومر خان ‘ ربنواز ‘ جھنڈا ‘ عثمان ‘ علی محمد ‘ حاجی بچن شاہ ‘ عبدالوقاص ‘ لعل محمد ‘ محمدہاشم ‘ حسن شاہ ‘ سوراب ‘ شاہد محمدحسین ‘ بجار خان ‘ من دوست ‘ معصوم خان ‘ نورمحمد ‘ عبدالرزاق زخمی ہوگئے دھماکہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیادھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سیکورٹی فورسز او ر بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں اور زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور سول ہسپتال سبی پہنچا دیا گیا دھماکے سے دو موٹرسائیکلوں ایک دکان کو شدید نقصان پہنچا پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ سائیکل میں نصب دھماکہ پھٹنے سے ہوا دھماکہ ٹائم ڈیوائز کے ذریعے کیا گیا دھماکے میں تقریبا ایک کلو گرام وزنی مواد استعمال کیا گیا تھا لاشیں ضروری کارروائیاں کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیںسبی پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سبی مذکورہ شاہراہ سمیت مختلف علاقوں میں متعدد بار بم دھماکے ہوتے رہے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































