منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، اے این پی اور(ق )لیگ نے جوڈیشل کمیشن میں اضافی گزارشات جمع کرا دیں

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، اے این پی اور(ق )لیگ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کےلئے قائم جوڈیشل کمیشن میں اضافی گزارشات جمع کرا دی ہیں۔ تحریک انصاف نے1 لاکھ 20 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات جمع کرائیں جن میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو کمیشن کے سامنے طلب کرنے کے لئے گواہوں کی اضافی فہرست شامل نہیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جمع کرائی گئی گزارشات میں کہا گیاکہ مسلم لیگ (ن )، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے انتخابی مہم پر مقررہ حد سے زائد رقوم خرچ کر کے انتخابات سے قبل دھاندلی کی، ان جماعتوں سے میڈیا میں انتخابی مہم کے لیے اشتہارات کا رکارڈ طلب کیا جائے،این اے 250 میں عارف علوی بیلٹ باکس لے کر فرار ہو گئے تھے، ایم کیو ایم پر دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔(ق) لیگ نے سابق چیف جسٹس جسٹس افتخار چوہدری، الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم ،رجسٹرار سپریم کورٹ اور رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سمیت 32گواہوں کی فہرست جوڈیشل کمیشن میں جمع کروا دی تحریک انصاف نے 77 حلقوں سے متعلق دستاویزات جمع کرائیں تاہم اضافی گواہوں کی فہرست جمع نہیں کرائی گئی۔ پیپلز پارٹی نے بھی مختلف حلقوں سے متعلق اضافی دستاویزات جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائیں۔ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی آئندہ کارروائی 27 اپریل کو ہو گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…