اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفا ق

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)پاکستان اور برطانیہ نے دہشتگردی کےخلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینگے جبکہ برطانیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کیلئے ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پہنچے جہاں ان انہیں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خوش آمدید کہا،دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے موقع پر پاکستانی وفد بھی ان کے ہمراہ موجود تھا،ملاقات میں سعودی عرب کا معاملہ بھی زیربحث آیا،دونوں رہنماوں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دور ان دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ دو طرفہ تعلقات بڑھائیں گے دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اس موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے یقین دہانی کہ وہ دہشتگردی کی خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت اور تعاون جاری رکھیں گے اس سے پہلے وزیراعظم محمد نوازشریف نے پہلی جنگ عظیم میں پوگیلی کی لڑائی کے سوسال پورے ہونے پر لندن میں ایک تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ترکی اور دولت مشترکہ کے ملکوں کے رہنماوں سمیت دوسرے عالمی رہنما?ں نے بھی تقریب میں شرکت کی عالمی رہنماوں نے وائٹ ہال میں یادگارپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ واضح رہے کہ لڑائی اپریل1915 ء سے جنوری1916 ءکے دوران لڑی گئی تھی جس میں اتحادی ملکوں کے ایک لاکھ 31ہزارفوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…