اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہمالیہ میں آنے والے شدید زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی۔نیپال میں 1934کے بعد آنے والے سب سے بڑے زلزلے سے ہر طرف قیامت کا سماں ہے ،ماﺅنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں10کوہ پیماءہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے باعث ماﺅنٹ ایورسٹ پر موجودسینکڑوںکوہ پیما ءپھنس گئے ۔آنے جانے والے راستے بندہیں ۔امدادی ٹیموں کو کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کوہ پیماﺅں کو پہاڑ سے نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹرز روانہ کر دئیے گئے ہیں۔دنیا بھر میں موجود کوہ پیماﺅں کے اہلخانہ خبر سننے کے بعد شدید ذہنی صدمے کا شکار ہیں اورنیپال میں موجود اپنے اپنے ممالک کے سفارتخانوں سے رابطوں میں ہیں۔