ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

زلزلے نے قیامت ڈھا دی،نیپال میں تباہی،15سو سے زائد افراد ہلاک

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کھٹمنڈو،نئی دہلی،ڈھاکہ(نیوزڈیسک)نیپال میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے نے چار ممالک میں قیامت ڈھا دی ہے ، نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد 15سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ صدیوں پرانی عمارات عمارات ملبے کا ڈھیر بن کر رہ گئی ہیں۔ بھارت میں 34، تبت میں13 اور بنگلہ دیش میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ دو چینی شہری بھی نیپال چین سرحد پر اس قدرتی آفت کا شکار ہوگئے۔زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے تاہم یہاں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پاکستان ، بھارت ،بنگلہ دیش اور نیپال کے مختلف علاقوں سمیت پورے ہمالیہ ریجن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزنیپال کے مشرقی شہر لامجنگ سے 35 کلو میٹر اور زمین سے گہرائی12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔نیپال میں ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت7.9ریکارڈ کیا گیا۔کئی گھنٹوں تک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال وزارت داخلہ نے بتایا کہ زلزلے نے نیپال میں تباہی مچاد ی ہے جس کے نتیجے میں12سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیںجنہیں امدادی اداروں نے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، نیپالی وزارت داخلہ نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا۔کھٹمنڈو میں3 دیہات مکمل طور پرصفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں جبکہ ٹھمنڈو میں تاریخی 9منزلہ ٹاور دراہرا سمیت درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئےں۔نیپال میں ائیرپورٹس کو بند اور غیر ملکی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ، ملک بھر کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق حکومت نے ہنگامی طور پر امدادی کارروائیوں کےلئے 5سوملین ڈالر کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ ہفتہ کے روز 11بج کر 10 منٹ پر آنے والے زلزلہ نے نیپال ،پاکستان سمیت پورے ہمالیہ ریجن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں عالمی امدادی گروپ بھی شامل ہیں جنہو ں نے ا پنی ریسکیو و امدادی ٹیمیں بھجوا دی ہیں۔زلزلے کے بعد لوگ شدید خوف کے مارے گھروں سے باہر آ گئے اور کھلے میدانوں کی طرف رخ کیا جبکہ سرکاری دفاتر اور سکولوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ،لوگ موبائل فون کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطہ کرتے رہے،زلزلے کے بعد نیپال میں کئی گھنٹوں تک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا جس سے لوگوں میں شدید خوف میں مبتلا رہے۔دوسری جانب پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت میں ان زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،صوبائی دارالحکومت پشاور اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ کے بعد لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے مکانوں اور پلازوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم پاکستان میں زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔محکمہ موسمیا ت کے مطابق 34 منٹ بعد آفٹر شاکس کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔۔ نئی دہلی،کلکتہ،لکھنو، رانچی ،جے پور ،پٹنہ اور اتر پردیش ، گوہاٹی اور مغربی بنگال کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے بعد بھارت نے نیپال کیلئے پروازوں کو منسوخ کر دیا جبکہ میٹروٹرین سروس کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت7.7 تھی اور زلزلے کا مرکز نیپال تھا اور گہرائی 12 میٹر تھی۔بھا رت میں 34 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔ ادھر بنگلہ دیش میں بھی نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور متعدد عمارتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک فائیو سٹار ہوٹل میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی کمروں میں موجود تھے جو زلزلوں کے باعث اپنے کمروں سے باہر نکل آئے ،پاکستانی کھلاڑی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ادھر چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تربت میں ایک 83سالہ خاتون سمیت 13افراد ہلاک ہو گئے ہیں ،۔دوسری جانب پاکستان سمیت عالمی برادری کی جانب سے نیپال و بھارت میں زلزلے سے ہونیوالی جانی و مالی تباہی پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔اور نیپالی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کرکے اظہار ہمدردی و امداد کی پیشکشیں کی گئی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…