اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی حکومت اور عوام کو پاکستانی بھائیوں پر ناز ہے، شیخ خالد الغامدی

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور میں جامع مسجد منصورہ میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں نماز فجر ادا کردی گئی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ امام کعبہ کو منصورہ آمد پر خو ش آمدید کہتے ہیں، آج کا دن تمام پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے، ہمارا دل سعودی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، سعودی عرب مشکل وقت میں خود کو تنہا نہ سمجھے اور جو بھی سعودی عرب کی طرف میلی نظر سے دیکھے گا پاکستان اس کا مقابلہ کریگا۔ دوسری جانب امام کعبہ شیخ خالد الغامدی جامع مسجد منصورہ میں خطاب کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اہل ایمان بھائیوں سے ملاقات کے لیے آیا ہوں اور سعودی حکومت اور عوام کو پاکستانی بھائیوں پر ناز ہے۔دریں اثناء امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر اور پاکستانی بھائی ہیں ،پاکستانی دینی مدارس سے پڑھے ہوئے قراءکرام میرے اور حرمین الشریفین کے دیگر ائمہ کرام کے استاذ ہیں ،حرمین شریفین اور سعودی عرب میں تحفیظ القرآن کے حلقات پاکستانی دینی مدارس کا فیض ہے ،میرے نزدیک پاکستان اور سعودی عرب میں کوئی فرق نہیں ان خیالات کا اظہار اما م کعبہ فضیلة الشیخ خالد الغامدی نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان کے دینی مدارس کی سب سے بڑے نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے مقامی ہوٹل میں امام کعبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب انعقاد پذیر ہوئی جس میں ملک بھر کے اکابر علماءکرام مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانامحمد حنیف جالندھری ،مولانا انوارا لحق ،مولانا فضل الرحیم ،مولانا مفتی محمد طیب فیصل آباد ،مولانا امجد خان ،مولانا قاضی عبدالرشید ،مولانا مشرف علی تھانوی ،مولانا قاری محمد یسین ،مولانا زبیر احمد صدیقی ،مولانا پیر سیف اللہ خالد ،مولانا قاری محمد یونس کشمیری،مولانا احمد حنیف،مولانا نعمان حامد اورمولانا عبدالقدوس محمدی سمیت ملک بھر کے جید علماءکرام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔امام کعبہ کے وفد میں سعودی سفیر جاثم الخالدی ،نائب سفیر بدرالعتیبی ،مدیر مکتب الدعوة ابو سعد الدوسری اور استاذ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر قاری الیاس شامل تھے ۔اس موقع پر وفاق المدار س العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور تقریب کے روح روان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس میں انہوں نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور پاکستانی عوام کی ارض حرمین سے والہانہ محبت اور پاک سعودیہ دیرینہ دوستی کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام خاص طور پر پاکستان کے لاکھوں علماءوطلباءکے دل سعودی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔مولانا جالندھری نے کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع اور سعودی عرب کی سلامتی اور امن کے لیےہم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق کے لیے سعودی عرب قائدانہ کردار اداکرے۔وفاق المدارس کے نائب صدراور جامعہ اسلامیہ علامہ بنوری ٹاون کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندرنے اپنے خطبہ صدارت میں وفاق المدارس کی پاکستان اور بیرون پاکستان خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیااور کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ سعودی بھائیوں کے ساتھ ہے۔استقبالیہ تقریب میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاضی عبدالرشید نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کا اعلان کیا ،وفاق المدارس جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی ہر مسجد اور مدرسہ میں ارض حرمین کی سلامتی کے لیے دعاوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔تقریب سے مولانا ڈاکٹر قاری الیاس نے انتہائی فصحیح عربی میں خطاب کیا ۔تقریب کے آخرمیں معزز مہمان نے پاکستان کے دینی مدارس خاص طورپر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی دینی ،تعلیمی اور اسلامی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے دینی مدارس سے تعلیم حاصل کرنے والے قراءمیرے استاذ ہیں اور میرے علاوہ حرمین شریفین کے دیگر ائمہ وخطباءنے بھی پاکستانی اساتذہ کرام سے قرآن کریم پڑھا ہے۔انہوںنے کہا کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب میں تحفیظ القرآن کے حلقات کا سلسلہ شروع کرنے کا کریڈٹ بھی پاکستان کے دینی مدارس کے فیض یافتگان کو جاتا ہے ۔امام کعبہ فضیلة الشیخ خالد الغامدی نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر اور پاکستانیوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور ان کی نظر میں پاکستان اور سعودی عرب میں کوئی فرق نہیں ۔

مزید پڑھئے:کھٹمل مارنے کی کوشش امریکی شہری کومہنگی پڑی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…