منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

سترہ سال بعد ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کا انعقاد

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ملک بھر کے کنٹونمنٹ میں اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ عوام کو سترہ سال بعد حق رائے دہی کا حق مل گیا ہے۔ 199 وارڈز میں 1151 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ چودہ امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں 17 سال بعد کنٹونمنٹ الیکشن ہو رہے ہیں، الیکشن کیلئے 20 لاکھ سے زیادہ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔ کراچی میں سب سے زیادہ 32 وارڈز ہیں ، لاہور میں 20 وارڈز راولپنڈی ، چکلالہ ، واہ کینٹ ، سرگودھا اور حیدر آباد میں دس دس وارڈ ہیں۔ سیالکوٹ ، پشاور ، اوکاڑہ ، کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں پانچ پانچ وارڈز ہیں۔ نوشہرہ میں چار کوہاٹ ، رسالپور اور بہاولپور میں تین تین وارڈز ہیں۔ باقی کنٹونمنٹ دو ، دو وارڈز پر مشتمل ہیں۔ 14 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ، بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے دو دو اور مسلم لیگ ن کا ایک امیدوار شامل ہے جبکہ نو امیدوار آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں۔ 18 لاکھ 76 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 18 سیاسی جماعتوں کے 541 امیدوار انتخابات میں حصہ لینگے۔ 610 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں تحریک انصاف کے سب سے زیادہ 133 امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ ن 128امیدواروں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پیپلز پارٹی کے 89 ، جماعت اسلامی کے 74 ، ایم کیو ایم اور عوامی تحریک کے 27 ، 27 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 130 حلقوں کا انتہائی حساس اور 110 حلقوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…