ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

ویٹی کن سٹی پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 18 مبینہ دہشت گرداٹلی سے گرفتار

datetime 24  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد/ روم(نیوزڈیسک) اٹلی میں ویٹی کن سٹی پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 18 مبینہ دہشت گردوں کو اٹلی سے گرفتار کر لیا گیا ۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے گرفتاریوں کی تصدیق کردی ہے۔اطالوی پولیس کے مطابق ساحلی شہر سر دینیا میں گزشتہ 6 سال سے کچھ غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اسی دوران شدت پسندوں کے گروہ کا انکشاف ہوا جس سے حاصل ہونے والی معلومات کے بعد پورے ملک میں چھاپے مارے گئے اور 18 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سرکاری وکیل ماورو مورا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار دہشت گرد 2010 میں ویٹی کن سٹی پر حملوں کے منصوبہ بندی میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اٹلی کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے تحقیقات کے دوران دہشت گردوں کی مشتبہ گفتگو کی آڈیو ٹیپ بھی حاصل کی جس کے بعد ان کی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ دہشت گردوں کے گروہ کا تعلق القاعدہ کی ذیلی تنظیم سے ہے جس کا سرغنہ خان سلطان ولی ہے جو اولبیا میں کافی عرصے سے دکان چلا رہا تھا جب کہ دوسرے اہم رکن ایک مسجد کے امام ہیں جو لوگوں کو گروپ میں شامل کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ یہ گروہ مغربی ممالک اورحکومت پاکستان کے خلاف مسلح جددو جہد کے لیے لوگوں کو تیار کرتا تھا اور اسی گروپ نے 2009 میں پشاور کے مصروف مینا بازار میں دھماکے کئے جس میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہو گئے تھے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں میں 2 افراد مبینہ طور پراسامہ بن لادن کے سیکورٹی کا بھی حصہ رہے ہیں جب کہ یہ گروہ پاکستان اور افغانستان سے لوگوں کو عارضی ویزوں کی مدد سے یورپ اسمگل بھی کرتا ہے۔دوسری جانب دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق اٹلی میں مبینہ 18 دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جس میں پشاور حملوں میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اطالوی حکام نے پاکستانی دفتر خارجہ کو بھی 18دہشت گردوں کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کر دیا ہے جب کہ وزارت خارجہ نے ملزموں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ روم میں پاکستانی سفارت خانہ گرفتار افراد کی قومیت اور دیگر تفصیلات جاننے کے لیے اٹلی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…