اسلام آباد( نیوز ڈیسک)سانحہ تربت میں قتل ہونے والے20 مزدوروں کی مختلف علاقوں میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے گگ دان میں رات گئے مزدوروں کے کیمپ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں صادق آباد کے 7مزدوروں کی گلاب چوک ، رحیم یار خان کے 6مزدوروں کی چک نمبر 212اور تھرپارکر میں 5جبکہ بدین کے جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کی اجتماعی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ہیں جس میں ضلعی اتنظامیہ اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی وہاں پر موجود ہر شخص کی آنکھ اشکبار تھی۔ نمازہ جنازہ میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔