اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلیوں کو سات ماہ کی تنخواہیں دینے کیلئے پیپر ور ک مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین کی تنخواہیں ایک کروڑ 26لاکھ 63ہزارروپے ہیں جنہیں جلد ہی اراکین کو اداکر دیا جائے گا۔تحریک انصاف کے ہر رکن کو چار لاکھ 69ہزار روپے واجبات ادا کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے اسمبلیوں سے استعفے دے دیے تھے جوکہ قومی اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے منظور نہیں کیے گئے تھے اور پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنی تنخواہیں بھی وصول نہیں کیں تھیں تاہم اسمبلیوں میں واپسی کے بعد حکومت نے تحریک انصاف کو تنخواہیں دینے کیلئے پیپر ورک مکمل کرلیاہے اور جلد ہی تنخواہیں اداکردی جائیںگی۔