اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقے این اے246 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے مںس ایم کیوایم کی آج نکالی جانے والی انتخابی ریلی منسوخ کر دی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔ریلی کے اختتام پر جناح گراﺅنڈ میں الطاف حسین نے خطاب بھی کرنا تھا, ریلی کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے 1800اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے246 کے ضمنی الکشن کے سلسلے میںایم کیو ایم کی انتخابی ریلی عائشہ منزل سے شروع ہوکر لیا قت آباد ڈاکخانہ چورنگی وہاں سے گھوم کر لیاقت آباد دس نمبر، کریم آباد، عائشہ منزل، واٹر پمپ سے گھوم کر دوسرے ٹریک عائشہ مزل اور جناح گراﺅنڈ پہنچا تھی جہاں ایم کو ایم کے قائد الطاف حسین نے خطاب کرنا تھا۔