بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

یمن کے بارے میں پاکستانی موقف پر یو اے ای کی تنقید

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاس نے یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج کے فیصلہ کن طوفان نامی آپریشن میں پاکستانی پارلیمنٹ کے غیر جابندار رہنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔اماراتی وزیر نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاونٹ پر پیغام میں پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خلیج عرب کے ممالک کے ساتھ اپنے اسٹرٹیجک تعلقات کو واضح کرے. اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر انور قرقاس کا کہنا تھا کہ “اس فیصلہ کن موقع پر متضاد اور مبہم موقف پاکستان کو مہنگا پڑے گا۔”یو اے ای کے وزیر کا مزید کہنا تھا کہ”خلیج عربی خطرناک صورتحال سے گذر رہا ہے۔ اس کی اسٹرٹیجک سلامتی بھی خطرے میں دکھائی دیتی ہے۔ یہ موقع اصل اتحادی کی پہچان کے امتحان کا ہے۔”انہوں نے کہا کہ “پاکستانی پارلیمنٹ کا یمن کے بحران میں بیک وقت غیر جانبدار رہنے اور سعودی عرب کی حمایت کا اعلان غیر متوقع کھلا اور خطرناک تضاد ہے۔”یاد رہے پاکستان کی مجلس شوری [پارلیمنٹ] نے جمعہ کے روز یمن کے صورتحال پر اپنے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر ایک قرارداد منظور کی جس میں حکومت سے جاری تنازعہ میں غیر جانبدار رہنے کا کہا گیا تھا۔ قرارداد میں حکومت کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ حوثی بغاوت کے خلاف بننے والے عسکری اتحاد کا حصہ بننے سے گریز کرے۔قرارداد کے مطابق “پاکستان یمن کے بحران میں غیر جابندار رہتے ہوئے بحران کے خاتمے کے لئے سیاسی اور سفارتی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ نیز ہم مملکت سعودی عرب کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…