بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

لکھوی کی رہائی کے لیے ہندوستان ذمہ دار: دفترخارجہ

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/نئی دہلی (نیوز ڈیسک)ممبئی حملے کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر ہندوستان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے دفترِ خارجہ اس پیش رفت کا ذمہ دار ہندوستان کو ہی قرار دیا ہے۔دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ’’ہندوستان کے تعاون کی توسیع میں غیرمعمولی تاخیر نے اس مقدمے کو پیچیدہ بنادیا ہے اور استغاثہ کا کیس کمزور کردیا ہے۔‘‘ممبئی میں 2008ء4 کو ہوئے دہشت گرد حملے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ لکھوی ضمانت پر اس وقت رہا ہوگئے، جب لاہور ہائی کورٹ نے انہیں زیرحراست رکھنے کے حکومتی حکم کو منسوخ کردیا۔دسمبر 2008ء میں لکھوی کو گرفتار کیا گیا تھا، ان کی ضمانت دسمبر میں ہی منظور کرلی گئی تھی، لیکن حکومت نے عارضی احکامات کے تحت انہیں حراست میں رکھا ہوا تھا۔ ان کے ساتھ سات ملزمان کو اس حملے میں ملوث ہونے پر راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔دفترِ خارجہ سے جاری ہونے والا یہ بیان ہندوستانی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات کے بعد جاری کیا گیا، اس ملاقات میں راگھوان نے لکھوی کی رہائی پر احتجاج کیا تھا۔
ہندوستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کے مطابق ہائی کمشنر راگھوان نے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات میں کہا کہ لکھوی کی رہائی سے اس تصور کو تقویت پہنچی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں سے نمٹنے کی دوہری پالیسی پر گامزن ہے، اور ایسے لوگ جو ہندوستان پر حملے کرتے ہیں یا اس کے لیے خطرہ ہیں، ان کے ساتھ بالکل الگ طریقے سے نمٹا جاتا ہے، اور انہوں نے زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات میں یہ اب تک کی سب سے زیادہ منفی پیش رفت ہے۔اسی دوران تسنیم اسلم نے کہا ’’ممبئی حملے کے ملزمان کا یہ مقدمہ زیرِسماعت ہے۔ اس وقت دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کے عزم پر بہتان لگانا مناسب نہیں ہوگا، جبکہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کے ایک اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔‘‘انہوں نے کہا ’’ہم عدالتی عمل کا احترام کرتے ہیں، اور ہمیں اعتماد ہے کہ یہ انصاف کے مفاد میں کام کرے گا۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…