اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعد اسمبلی میں شرکت پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں کے بعد ان کی پارلیمنٹ میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہاگیاہے کہ مستعفی ہونے کے 40روز تک ایوان میں غیر حاضر رہنے تک استعفی منظور ہو جاتاہے ،پی ٹی آئی کس حیثیت سے اسمبلی میں بیٹھے ہیں؟۔انہوں نے خط میں کہاہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 22اگست 2014کو استعفے پیش کیے گئے تھے لیکن تاحال انہو ں نے استعفے واپس لینے کی بھی استدعا نہیں کی۔